بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 21رنز سے شکست دے دی

بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 21رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

اوول:ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 21رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری  ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 21رنز سے شکست دےدی، 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ اورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر309 بنا سکی۔

ڈی کوک 23 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے اور مارکرام 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان فاف ڈپلسی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی مگر وہ 62 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے اور ڈیوڈ ملر بھی 38 رنز ہی بناسکے جب کہ رسی وین نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، اینڈلے پھلوایاکو 8 اور کرس مورس 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جے پی ڈومینی کی ہمت بھی 45 رنز پر جواب دے گئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، محمد سیف الدین نے 2 جب کہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔