سائرہ یوسف سے شادی ختم ہونے کی وجہ صدف کنول نہیں، شہروز سبزواری

سائرہ یوسف سے شادی ختم ہونے کی وجہ صدف کنول نہیں، شہروز سبزواری
جب تک میرے جان ہے میں سچ بولوں گا اور اپنے خاندان کا دفاع کروں گا، شہروز سبزواری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: معروف اداکار شہروز سبزواری نے الزام لگانے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سائرہ یوسف سے شادی ختم ہونے کی وجہ صدف کنول نہیں ہیں۔


اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نےکہا کہ ان کی اداکارہ سائرہ سے علیحدگی اگست 2019 میں ہوئی تھی اور اس کی وجہ کوئی اور عورت یا صدف نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ سے علیحدگی کے تین سے چار ماہ بعد میں صدف سے ملا تھا اور وہ اس وقت صرف میری کولیگ تھیں۔سائرہ کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا مگر ہمارے درمیان ذاتی نوعیت کے مسائل حل نہ ہو سکے جس کی وجہ سے ہمارے بیچ مبرات ہوئی اور ہم عزت سےعلیحدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرا اور صدف کا کوئی غلط رشتہ نہیں تھا۔

شہروز نے کہا کہ میں یہ ویڈیو اپنی بیٹی کے لیے بنا رہا ہوں کیونکہ آج سے چھ سال بعد جب وہ میرے پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے سوال کرے گی تو میں اسے یہ ویڈیو دکھاؤں گا اور کہوں گا بیٹا دیکھو میں نے تنقید کے جواب میں کیا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے جان ہے میں سچ بولوں گا اور اپنے خاندان کا دفاع کروں گا۔ آج کل چپ رہنے میں کچھ نہیں رکھا ہے، اگر کوئی تہمت لگا رہا ہے تو وہ اسے ثابت بھی کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول ایک سادہ  تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔