اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی سے روک دیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی سے روک دیا
سورس: file

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی نا کرے۔

ہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔  ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹری قانون،سیکریٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کردیے۔

وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ اگر آپ آرڈیننس کو دیکھیں تو اس سے صرف ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ، کیسے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آرڈیننس صرف کسی خاص شخص کے لیے ہو