بھارت میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

نیو دہلی: بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 33 ہزار مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران 594 ڈاکٹر ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب بھارت میں بلیک فنگس کے بعد تشویشناک حالت کے مریضوں میں وائٹ فنگس کا خطرہ بڑھنے لگا ۔

برطانیہ میں رواں سال مارچ کے بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں کوورنا سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی ، تازہ ترین اعداد و شمار میں مزید 3 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

ادھر پاکستان میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 183 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید ایک ہزار 843 کیس رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار667 ہو چکی ہے ۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 340557 ہو گئی ۔ لاہور میں 157، ننکانہ 4، قصور 2، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 22، جہلم 2، اٹک 5، چکوال 1، مظفرگڑھ 8، حافظ آباد 3 اور گوجرانوالہ میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ 3، نارووال 2، گجرات 1، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 38، خانیوال 4، راجن پور 5، لیہ 6، ڈیرہ غازی خان 12 اور وہاڑی میں 8 کیس سامنے آئے ۔ فیصل آباد 27، چنیوٹ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، جھنگ 4 اور رحیم یار خان میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 29، میانوالی 5، خوشاب 3، بہاولنگر 1، بہاولپور 8، لودھراں 3، بھکر 5، ساہیوال 3، پاکپتن 4 اور اوکاڑہ میں 3 کیس سامنے آئے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں ، اب تک کل تعداد 4104 ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید45 اموات جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10084 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21889 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5189299 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 312888 ہو چکی ہے۔