پاکستان اور تاجکستان میں تجارت کیلئے اہم ہے افغانستان میں امن قائم ہو: عمران خان

پاکستان اور تاجکستان میں تجارت کیلئے اہم ہے افغانستان میں امن قائم ہو: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تجارت کیلئے اہم ہے افغانستان میں امن قائم ہو ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں ، تاجک صدر پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے صدر اور میری پیدائش ایک ہی دن کی ہے ۔ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔ کوشش ہے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ۔ افغانستان میں امن عمل کامیاب نہ ہوا تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی عدم استحکام سے پاکستان تاجکستان متاثر ہوتے ہیں ۔ امریکی انخلا کے ساتھ افغانستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ تجارت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی گی ۔ اس کے علاوہ مفاہمتی یاداشتوں سے روابط بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دریاؤں میں 80 فیصد پانی گلیشئرز سے آتا ہے ۔ تاجکستان میں بھی پانی کا انحصار گلیشئرز پر ہے ۔