موجودہ حالات میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں ، عمران خان

موجودہ حالات میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں ، عمران خان
سورس: file photo

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں ۔ اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت میں فروغ سے خطے ترقی کریں گے ۔ 

وزیراعظم عمران خان ای سی او پارلیمانی اسمبلی سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنتالیس کروڑعوام کے خطے کو باہم مربوط کردیں تو انقلاب آسکتا ہے خطے میں موجود تمام ممالک کے پاس بھرپور وسائل ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 2013 سے 2018 تک ایک ارب درخت اگائے ہیں ۔ خطے کے ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی کا خدشہ ہے ۔ افغانستان میں انتشار کے باعث پورا خطہ متاثر ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین اور آزادکشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہورہا ان دوخطوں میں انصاف نہ ہونے سے مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ دس رکن ملکوں کے درمیان رابطوں میں فروغ بڑی کامیابی ہے ،اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت میں اضافے سے خطے ترقی کریں گے