لاہور میں کورونا ٹیم کے 6 ارکان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

لاہور میں کورونا ٹیم کے 6 ارکان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کرنے والی ٹیم کے 6 ارکان کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے مطابق موبائل ٹیم سے متعلق شکایات سامنے آنے پر ملازمین کو ملازمت سے نکالا گیا۔ دوسری جانب کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 930 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہو چکی ہے۔