الیکشن کمیشن کا انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور حکام نے الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی آڈٹ رپورٹ پر بریفنگ دی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔ 
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ پر ڈیمو کیلئے جولائی کے تیسرے ہفتے تک مہلت طلب کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے کسی بھی فیصلے تک پہنچنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ ہفتے انٹرنیٹ ووٹنگ پر کنسلٹنٹ فرم کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب سپین کی کنسلٹنسی فرم نے نادرا کی جانب سے بنائے گئے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کو عالمی معیار سے کم قرار دیا ہے۔