اسلام آباد ہائیکورٹ کا حماد اظہر اور اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حماد اظہر اور اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد قیصر اور حماد اظہر کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہور میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران حماد اظہر اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ عدالت نے انہیں 11 روز میں مقامی عدالت کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا ہے جن کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔ 
اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 
عدالت نے آئندہ سماعت تک اسد قیصر کی گرفتاری روکنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی اور سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں