مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 
سینیٹر سعید مندوخیل کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر رہا ہوں جبکہ اس کا مقصد شمولیت کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں