امریکہ: اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکہ: اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک متعدد زخمی

واشنگٹن:  امریکہ میں ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا  میں ایک اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،  حملہ آور بھی مارا گیا۔

 
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلا ع ملنے پر پولیس بھی جائے حادثہ پر  پہنچ گئی اور زخمیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، حکام کے مطابق فائرنگ واقعہ میں مسلح شخص بھی مارا گیا، ہلاک ملزم رائفل اور گن سے مسلح تھا۔

واقعے کے بعد اسپتال کو خالی کرا لیا گیا ۔ حکام نے واقعہ کو بہیمانہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 18  بچوں سمیت 21 افراد ہلاک  جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں