واٹس ایپ کی چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں

واٹس ایپ کی چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں  مقبول ترین میسجنگ ایپ  واٹس ایپ  اپنے چیٹ فیچر میں بڑی تبدیلی کیلئے تیار ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین  جلد  ہی چیٹ میں اپنے بھیجے گئے پیغام کو 'ایڈٹ' کرسکیں گے، صارفین کو بھی اس فیچر کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر  5 سال قبل لانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ متعارف نہیں کرایا جاسکا تھا۔

نئے فیچر کے حوالے سے ویب بیٹا انفو نے  ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف اپنے بھیجے گئے میسج کو ایڈٹ کر سکے گا۔ تاہم فی الحال واٹس ایپ حکام کی جانب سے فیچر کو متعارف کرانے کی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

مصنف کے بارے میں