کل رات فتنہ خان کا بیان سنا جس پر پوری قوم میں غم و غصہ ہے، مریم نواز

کل رات فتنہ خان کا بیان سنا جس پر پوری قوم میں غم و غصہ ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل رات فتنہ خان کا بیان سنا جس پر پوری قوم میں غم و غصہ ہے،   کہتے ہیں   کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے،عمران خان کے علاوہ کسی سیاستدان نے نہیں کہا کہ پاکستان کے ٹکڑے ہوں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ یہ تین ٹکڑوں والا نظریہ کس نے آپ کو دیا، کہتے ہیں پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، کبھی آپ کہتے ہیں کشمیر کے تین ٹکڑے ہونے چاہئیں، ایسا خواب دیکھنے والے کی اپنی جماعت کے تین ٹکڑے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوام نے لاکھوں انسانی جانوں کی قربانی دیکر حاصل کیا، عمران خان نے پاکستان کیلئے دی جانیوالی تمام قربانیوں کی نفی کر دی۔عمران خان کرسی کے چلے جانے پر دل گرفتہ ہے، اقتدار کیلئے  کسی شخص کو اتنا بے چین نہیں دیکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھوں کو جہاز کی سیٹ سے باندھا گیا،  عمران خان کو ابھی ہاتھ نہیں لگے، انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔انکا کہنا تھا کہ کوئی ایک شخص بتا دیں جس کیساتھ عمران خان نے وفا کی ہو۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک میڈیکل بورڈ تشیل دیا جائے جو عمران خان کے دماغ کا معائنہ کرے۔
لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران جیسے آدمی کو لیڈر کہتے ہوئے شرم آتی ہے، لیڈر عوام کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں۔

مصنف کے بارے میں