عمران خان کیخلاف سنگین مقدمے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب

عمران خان کیخلاف سنگین مقدمے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کیلئے وزارتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قائم ہونے والی پانچ رکنی کمیٹی کا اجلاس آج شام رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت ہو گا جس میں قمر زمان، اعظم نذیر، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور اسعد محمود شریک ہوں گے۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ان کے خلاف سیکشن 124 اے کے تحت کارروائی کے فیصلے کا امکان بھی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آر پی کی دفعہ اے 124 بغاوت، وفاق کے خلاف اکسانا اور نفرت پھیلانے پر ہے جبکہ اس دفعہ کے تحت عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں