لانگ مارچ کیلئے اجازت ، عمران خان کو سپریم کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا 

لانگ مارچ کیلئے اجازت ، عمران خان کو سپریم کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی اجازت دینے اور گرفتاریوں کو روکنے کیخلاف درخواست واپس کردی ہے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ  نے تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔ 

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جو ریلیف مانگا سپریم کورٹ اس پر فیصلہ دے چکی ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع کیوں کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

 تحریک انصاف کا عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کو غیر قانونی قرار دینا  اورعمران خان کو سازش کے تحت عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے الفاظ تضحیک آمیز ہیں۔