اوپیک اور اتحادیوں کا جولائی، اگست میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اوپیک اور اتحادیوں کا جولائی، اگست میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

ماسکو:تیل کی دنیا بھر میں بڑھتی قیمتوں کے بعد اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے رواں سال جولائی اگست کے مہینے میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق اوپیک اور روس روزانہ 6 لاکھ 48 ہزار بیرل اضافی تیل کی پیداوار کریں گے،عرب میڈیا کے مطابق  تیل کی پیداوار بڑھنے سے مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر عالمی معیشت کو کچھ ریلیف ملے گا۔

اوپیک اور اتحادیوں نے تیل کی پیداوار ایک کروڑ بیرل یومیہ کم کرنے پر اتفاق کر لیا جس کے بعد یقینی طور پر دیگر ممالک کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کا موقع ملے گا۔