امریکی صدر نے گرنے کی ہیٹرک کرلی، تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے

امریکی صدر نے گرنے کی ہیٹرک کرلی، تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے
سورس: File

کولوراڈو: طاقتور ترین ملک کا صدر۔کمزور ترین, امریکی صدر نے گرنے کی ہیٹرک کرلی. صدر بائیڈن کولوراڈو میں ائیر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل کیڈٹس کو ڈگریاں دینے کی تقریب میں اسٹیج پر پڑے سینڈ بیگ سے ٹکرا کر منہ کے بل گر پڑے۔

تاہم اسٹیج پر موجود ائیرفورس کے  اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور پھر وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے۔

4e933ce2f0277b69394f0de1abb53da4

واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر بائیڈن اپنے ٹیلی پرمپٹر کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہونے والے دو سینڈ بیگز میں سے ایک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

تقریب سے واپسی پر وائٹ ہاؤس واپس آتے ہوئے صدر نے صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہا ''میں سینڈ بیگ ہو گیا''۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ 80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔


رواں سال مارچ میں بھی امریکی صدر جو بائیڈن ائیر فورس ون طیارے کی سیڑھیوں سے اوپر جاتے ہوئے لڑکھڑا گئے تھے۔


اس سے قبل 22 فروری کو یورپ کے 3 روزہ دورے کے دوران بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ مئی 2022 میں سینٹ اینڈریو بیس میں طیارے پر سوار ہوتے وقت جو بائیڈن پھسل کر گرنے والے تھے مگر سیڑھیوں کے ہینڈ ریل کو تھام کر وہ بچ گئے۔


یہی نہیں مارچ 2021 میں بھی صدارتی طیارے پر سوار ہونے کے دوران بھی جو بائیڈن لڑکھڑا گئے تھے اور اس بار وہ گھٹنے کے بل نیچے گرگئے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جون 2021 میں سائیکل سے بھی گر پڑے تھے۔

امریکی صدر کے اس طرح کے حادثات پر ری پبلکن جماعت کی جانب سے کافی مذاق اڑایا جاتا ہے۔

ری پبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن جسمانی یا ذہنی طور پر صدارتی فرائض سنبھالنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں