ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں اور ہمیں بولنے کی اجازت نہیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گی: گرفتار پی ٹی آئی خواتین

 ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں اور ہمیں بولنے کی اجازت نہیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گی: گرفتار پی ٹی آئی خواتین
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان جنھیں 9 مئی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، آج انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر گھسیٹ کر لانے اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔

طیبہ راجا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے مقدمے کریں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری تو نہیں ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں