ایک دن کے بعد ہی روپے کی  تنزلی شروع ، ڈالر دوبارہ 300 کی حد عبور کرگیا

ایک دن کے بعد ہی روپے کی  تنزلی شروع ، ڈالر دوبارہ 300 کی حد عبور کرگیا
سورس: file

کراچی : گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ہونے والی 13 روپے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں جمعے کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا اور ایک ڈالر کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت ڈالر کی قیمت 302 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ک سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس میں آنے والی مارکیٹ کریکشن ہے یعنی گزشتہ روز ڈالر کی قیمت بہت زیادہ گری تھی اس کے بعد اس میں تھوڑا بہت اضافہ ہونا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اب تک بارہ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں