جو اپنے کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ صاحب کہاں ہیں؟ اسد عمر

جو اپنے کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ صاحب کہاں ہیں؟ اسد عمر
سورس: File

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا کہ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح پاکستان میں ہے۔ وہ جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں؟

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مئی میں افراط زر 75 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح اب پاکستان کی ہے۔ مہنگائی میں تو ہم نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔  

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور بھارت میں صرف 4 اعشاریہ 7 فیصد  ہے۔ اب بتائیں وہ جو صاحب کپڑے بیچ کر مہنگائی ختم کرنے نکلے تھے، وہ کہاں ہیں؟

93f7ed6812c8f33e84519461122be994

سابق وفاقی وزیر نے زیر حراست لوگوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء ٹیم کی انتھک محنت سے ہزاروں ورکرز کی رہائی ممکن ہوئی ہے لیکن ابھی بھی بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ زیر حراست ہیں۔    

اسد عمر نے وفاق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان بے گناہ لوگوں کو بند رکھنے پر محنت کرنے کے بجائے حکومت کو اپنا وقت عوام کو سخت ترین معاشی تکلیف سے نکالنے پر لگانا چاہیے۔

0c4e9f06544b93d17cfe6a9d047ad9fc

مصنف کے بارے میں