سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز

سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز
سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز
سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز
سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز

لاہور : سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز” ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ “برائے سال 2023 میں ایک مرتبہ پھر سے میدان مار لیا،سپیریئر یونیورسٹی نے  ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں ”کوالٹی آف ایجوکیشن“ کے حوالے سے پاکستان میں ”نمبر۔ون۔پوزیشن“ اوردنیا بھر کی ٹاپ 101 سے 200یونیورسٹیزمیں رینکنگ حاصل کی ہےجبکہ اوور آل رینکنگ میں دنیا کی اولین401سے 600  یونیورسٹیز میں پوزیشن حاصل کی ہے .

تعلیمی  میدان میں سپیریئر یونیورسٹی  کی عالمی رینکنگ میں پوزیشنز  ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ “برائے سال 2023   میں کوالٹی آف ایجوکیشن“ کے حوالے سے پاکستان میں   سپیر یئر یونیورسٹی نمبر ون قرار  پائی ہے۔ 

امپیکٹ رینکنگ میں مسلسل کامیابی کا سہرا ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر سمیرارحمان کے سر جاتا ہے جنھوں نے سپیریئر یونیورسٹی میں کوالٹی آف ایجوکیشن یقینی بنانے کے لئے انقلابی اقدامات متعارف کرائے ۔

سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے یونیورسٹی کی سطح پر تمام تر ڈسپلن اور کورسز میں  Course Learning Outcomes (CLO)  پر مبنی تدریسی ماڈیولز ڈیزائن کئے۔

شاندار اقدامات کی بدولت سپیریئر یونیورسٹی نے گزشتہ برس  بھی امپیکٹ رینکنگ میں پاکستان کی نمبر۔ون ۔پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی کی پوزیشن حاصل کی بلکہ اس برس ایک مرتبہ پھر سے ”کوالٹی آف ایجوکیشن “میں ٹاپ قرار پائی ہے۔ 

سپیریئر یونیورسٹی کی اگلی منزل ہے سال 2028 تک” پاکستان کی لیڈنگ ریسرچ یونیورسٹی بننے“ کااعزاز حاصل کرنا  جس کے لئے ڈاکٹر سمیرارحمان نے پانچ سالہ جامع سٹریٹجک پلان SOAR TO ROAR متعارف کرا رکھا ہے۔

سپیریئر یونیورسٹی نے اس برس سپیریئر گریجوایٹس کو بین الاقوامی مارکیٹ میں شاندار کیریئر  کے مواقع فراہم کرنے کے لئے3U1M Program with Global Experience متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے سپیریئر طلبا ءو طالبات اپنی ڈگری کے فائنل سال  یعنی Market-intensive-year....1M کو گلوبل سطح پر کسی بھی ملک میں مکمل کر سکتے ہیں۔

بیرون ملک ملازمت ،، اپنے اسٹارٹ اپس  لانچ کرسکتے ہیں،، یا اپنے فیملی بزنس کو بیرون ملک پھیلا سکتے ہیں  ۔اس پروگرام کے ذریعے سپیریئر  گریجوایٹس زرمبادلہ کی مدد سے پاکستان کو  economically superior  بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں