یہ غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں الگ گروپ بنایا ہے: جسٹس فائز عیسٰی 

یہ غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں الگ گروپ بنایا ہے: جسٹس فائز عیسٰی 

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے  ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے ویڈیو بنا کر یہ غلط تاثر دیا گیا انہوں نے چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا۔  میں چیف جسٹس شرعی عدالت کی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان کو سلام کر چکا تھا، کسی نے ویڈیو بنا کر یہ غلط تاثر دیامیں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سلام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ یہ غیرضروری غلط فہمی اور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  گٹھ جوڑ کے ذریعے گھڑی گئی جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو پہنچی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا  یہ بات بالکل غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنایا ہے۔آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں، اپنے حلف کے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کر سکتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا، ان کو مبارک باد دی، شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس سے ملا۔

مصنف کے بارے میں