سماجی کارکن جبران ناصر اپنے گھر پہنچ گئے

 سماجی کارکن جبران ناصر اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ۔گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے ہیں۔پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کردی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس ٹیم جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔

خیال رہے  جبران ناصرکی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔ منشا پاشا نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ ڈیفنس فیز 5 کےقریب سےگزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔ میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصرکی اہلیہ منشاپاشا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیاتھا  جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں