پی ایس ایل : کراچی نے اسلام آباد کو 44رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل : کراچی نے اسلام آباد کو 44رنز سے ہرا دیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ ٹو کے دوسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے دی، میچ میں صرف 208 رنز بن سکے جبکہ 20 وکٹیں گریں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر آصف علی 39رنز بنا کر نمایاں رہے، کراچی کی جانب سے عماد وسیم ،اسامہ میر اور محمد عامر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ20اوورز بھی نہ کھیل سکی، پوری ٹیم 126رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی جبکہ ان کی اننگز کی ابھی دو گیندیں ابھی باقی تھیں،کراچی کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،بابر اعظم اور شعیب ملک 25،25 جبکہ کرس گیل اور سنگا کارا 17،17رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

کراچی کنگز کے بیٹسمین جلد بازی میں متواتر اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑاہدف دینے میں کامیاب نہ ہو سکے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام ہی بالرز نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا خاص طورپررومان رئیس جنہوں نےکراچی کے 4بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شین واٹسن نے 2جبکہ محمد سمیع اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان سپر لیگ کے آج کے میچ میں کامیاب ہونے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 3مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا جس کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 5مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی، فائنل کے ٹکٹس ابھی سے فروخت ہو چکے ہیں۔