ٹرمپ نے سفری پابندی پر نئے حکم نامے کا اجراء پھر مؤخر

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی سے متعلق نئے حکم نامے کا اجراء ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔ نیا حکم نامہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ یہ   حکم نامہ بدھ کے روز جاری کیا جا نا تھا۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے حکم نامے پر بدھ کے روز دستخط ہو سکتے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے میں تاخیر کر دی گئی ہے۔

اس تاخیر سے کانگریس سے پہلے خطاب کے بعد صدر کو ملنے والے سازگار رد عمل کو کمزور ہونے سے روکا جا سکے۔ نائب امریکی صدر مائیک پنس کہتے ہیں سفری پابندی سے متعلق نظر ثانی شدہ حکم نامہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امیگریشن سے متعلق اپنے پہلے حکم نامے کا بھی دفاع کریں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے میں گرین کارڈ رکھنے والوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی نہیں ہو گی