ندیم انصاری ہمارا کارکن ، ایم کیو ایم لندن

ندیم انصاری ہمارا کارکن ، ایم کیو ایم لندن

لندن:ایم کیو ایم لندن نے پہلی بار کسی کارکن کو اپنا کارکن قرار دے کر سابقہ تمام روایات کو توڑ کر بڑا اعتراف کر لیا۔ اب ایم کیو ایم پاکستان کے بعد ایم کیو ایم لندن نےبھی اپنے بیان میں ندیم انصاری کو ایم کیو ایم کا کا رکن قرار دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ندیم انصاری کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائیں۔

ایم کیو ایم لندن کے جاری بیان کے مطابق ندیم نصرت نے کہا کہ ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل ظلم ہے۔

ایم کیو ایم لندن کے ذرائع کا کہناہے کہ اس کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔