سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو فرانسیسی صدر بنانے کی مہم چل پڑی

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کو فرانسیسی صدر بنانے کی مہم چل پڑی

واشنگٹن :سابق امریکی صدر براک اوبامہ اپنی صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد آج کل فارغ وقت گزار رہے ہیں کبھی وہ سرفنگ کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی مچھلی کا شکار کرتے پائے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف اب چاہنے والے اُنھیں فرانس کا صدر دیکھنا چاپتے ہیں۔
فرانس میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کو لڑنے کے لیے آن لائن مہم چلا دی گئی ،اب تک 42 ہزار لوگوں نے حمایت کر دی ہے۔مہم کے پوسٹرزپر اوباما کی 2008 کی صدارتی مہم کا معروف نعرہ ’ہم کرسکتے ہیں‘فرانسیسی زبان میں لکھا گیا ہے ۔ یاد رہے سابق امریکی صدر فرانس کے شہری نہیں ہیں اس لیے وہ انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔