بھارت سے رہائی پانے والے 38افرادکو ایدھی سینٹر منتقل کردیاگیا

بھارت سے رہائی پانے والے 38افرادکو ایدھی سینٹر منتقل کردیاگیا

لاہور:بھارت سے رہائی پاکر کر واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچنے والے38 افراد کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی قید سے رہائی پانے والوں میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے میاں بیوی اور ان کے6 بچے بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز بھارتی قید سے رہائی پانے والے افراد کو واہگہ پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا، جہاں سے انھیں ایدھی سینٹر لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔
رہائی پانے والوں میں20 عام شہری اور 18ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی قید سے رہا ہو کر آنے والوں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔تھرپارکر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی اور ان کے6 بچے بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی جانب سے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تھا۔