پی ایس ایل فائنل، ٹکٹ کے کیلئے دوسرے روز بھی بینکوں کے باہر رش

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹ کے کیلئے دوسرے روز بھی بینکوں کے باہر رش

لاہور: پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے ٹکٹ کیلئے فائنل دوسرے روز بھی جاری۔ بینکوں کے باہر پاکستانیو کی طویل قطاریں برقرار۔ 5 سو والے ٹکٹ کے بعد 4 ہزار والے ٹکٹ بھی ختم لیکن بینکوں کے باہر شائقین امید کا دامن تھامے قطار میں کھڑے ہیں۔ بعض کا صبر تو جواب دے گیا۔ ایک شہری تو اس پولیس اہلکار کا منتظر ہے جس نے کل اسے ٹکٹ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

نجم سیٹھی کی نظر کرم کے منتظر ایک شہری نے ان کیلئے گانا گا کر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے تو ایسے خوش تھے جیسے قارون کا خزانہ مل گیا ہو۔ بیچ بازار میں ہی لڈی ہے جمالو شروع کر دی۔ چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کے شوق میں قطار میں لگا ایک معذور علیحدہ کوٹہ مختص کرنے کی التجا کرتا نظر آیا۔

پاکستان میں کرکٹ میلے کی بحالی پر عام پاکستانیو نے جس قدر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ چاہئے تو یہ تھا کہ ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا جاتا لیکن پی ایس ایل کی انتظامیہ تو مہنگے ٹکٹوں کو بیچنے کیلئے بھی ڈھنگ کا بندوبست نہ کر سکی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں