امریکہ کی وہ جگہیں جنہوں نے سب سے زیادہ جانیں لی!

امریکہ کی وہ جگہیں جنہوں نے سب سے زیادہ جانیں لی!

نیو یارک:دنیا میں بہت سی ایسی جگہیں ہیں جن کے بارے میں کوئی نہ کوئی وہم یا داستان بن جاتی ہے جو کسی طور بھی ختم نہیں ہوتیں ۔یہ علیحدہ بحث ہے کہ ان توہمات میں کوئی سچائی ہوتی ہے یا نہیں ۔ایسی ہی کچھ جگہیں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں سب سے زیادہ ایکسیڈنٹس ہوئے اور لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور اعداد و شمار بھی یہی بتاتے ہیں۔
۱۔ٹیکوما۔واشنگٹن


واشنگٹن میں واقع اس خطرناک پُل پر اب تک 19لوگوں کی جان لے چکا ہے ۔ان حادثات میں 15.79فیصد اموات شراب پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوئیں۔
2۔بیٹن روگ۔لوسیانا


بیٹن روگ پر جان ہارنے والوں کی تعداد 21ہے اور ان میں سے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی تعداد 28.57فیصد ہے ۔
3۔فورتھ ورتھ ۔ٹیکساس


اس سڑک پر جان سے ہاتھ دھونے والے85لوگ ہیں اور ان میں سے کوئی 23.85فیصد ایسے تھے جنہوں نے شراب پی کر گاڑی چلائی۔
4۔اوماہا۔نیبراسکا


بیبراسکا میں جان سے 42لوگوں نے ہاتھ دھوئے اور ان میں سے 33.71فیصد لوگوں نے شراب پی کر گاڑی چلانے کی وجہ سے جان ہاری!
5۔سان اینٹونیو۔ٹیکساس


اس مقام پر جان ہارنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی ایسا خطرناک مقام بھی نہیں ہے لیکن ہمیشہ اسی جگہ پر حادثہ ہونا بھی کافی عجیب اور خطرناک ہے۔20.05فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے شراب پی کر گاڑی چلائی اور جان سے ہاتھ دھوئے۔
6۔ہوﺅسٹن ۔ٹیکساس


238لوگوں نے اس سڑک پر اپنی جان گنوائی ہے اور ان میں سے شراب پی کر گاڑی کا حادثہ کروانے والے 33.19فیصد لوگ ہیں۔