میرا پیار اور حمایت ہمیشہ پشاور زلمی کے ساتھ ہے، نرگس فخری

میرا پیار اور حمایت ہمیشہ پشاور زلمی کے ساتھ ہے، نرگس فخری

لاہور: بالی ووڈ کی مشہور اور نٹ کٹ اداکارہ نرگس فخری بھی پاکستان سپر لیگ کی دیوانی نکلی۔ اداکارہ نے اپنے ایک تازہ ترین ویڈیو بیان میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نرگس فخری کا مزید کہنا تھا پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں سے پشاور زلمی ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔

ان کا پیار اور حمایت ہمیشہ پشاور زلمی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کل لیگ کے آخری پلے آف میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی اور ہارنے والی ٹیم گھر جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں