پی ایس فائنل، ٹکٹس کیلئے شائقین کی انوکھی دُہائیاں

پی ایس فائنل، ٹکٹس کیلئے شائقین کی انوکھی دُہائیاں

لاہور: پی ایس ایل فائنل دیکھنے کا بخار آج کل پاکستانیو کے سر چڑھا ہوا ہے تو وہیں پر شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حصول کے لئے دوسرے روز بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو دہائیاں بھی دے رہے ہیں۔

کوئی پی ایس ایل چیئرمین نجم سیھٹی کے نام کا واسطہ دے رہا ہے تو کوئی پولیس اہلکاروں کی منتیں کر رہا ہے۔

ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین بیچ بازار میں ہی لڈی ڈال کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ نوجوان تو ناشتہ کیے بغیر ہی بنک کے دروازے پر پہنچ گئے اور وہی پر ناشتے کا انتظام کر ڈالا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں