بھارتی فوج کے کشمیر میں جنگی جرائم کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔سید علی گیلانی

بھارتی فوج کے کشمیر میں جنگی جرائم کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔سید علی گیلانی

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور اس کی معاون فورسز جموں کشمیر میں کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں بدقسمتی سے ان واقعات کے سلسلے میں کوئی کیس درج کیا گیا ہے اور نہ کسی ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قاتل آج تک آزاد گھوم رہے ہیں اور کسی عدالت کی طرف سے انہیں کوئی نوٹس وغیرہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ علی گیلانی نے کہا کہ بوسنیا میں سرب فوج کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرانے کے لیے عالمی برادری متحرک ہوگئی اور جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، البتہ جموں کشمیر کے بارے میں عالمی برادری ابھی تک خاموش ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس دوعملی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وہ جموں کشمیر میں قتل عام کے لیے ذمہ دار فورسز افسروں اور اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرانے اور انہیں سزا دلانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ یکم مارچ 1990 ؁ء میں ٹینگہ پورہ بٹہ مالو اور زکورہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے درجنوں عام شہریوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پچھلے 25سال کے دوران میں وقوع پذیر ہوئے قتل عام کے تمام واقعات کی اقوامِ متحدہ کے وار کرائم ٹربیونل(WCT) کے ذریعے سے تحقیقات کرانے اور جنگی جرائم میں ملوث فوجی افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں