50لاکھ دیں ورنہ بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا جائے گا!

50لاکھ دیں ورنہ بیوی اوربیٹی کو قتل کردیا جائے گا!

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور شخصیت مہیش بھٹ کو گزشتہ روز نا معلوم افرادکی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

مبینہ طور پر کال کرنے والے شخص نے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا اور نہ دینے کی صورت میں مہیش بھٹ کو دھمکی دی گئی کہ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ اور بیوی سونی رازداں کو قتل کردیا جائے گا۔تاہم مہیش بھٹ نے اس واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

مہیش کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس کی تفشیش جاری ہے اور کال کہاں سے موصول ہوئی اور کون افراد ملوث ہو سکتے ہیں اس پر تحقیقات جاری ہیں۔