ممبئی: بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا شمار اپنے دور کے کامیاب اداکاروں میں تو کیا ہی جاتا ہے تاہم وہ سماجی کاموں میں بھی کافی آگے آگے نظر آتے ہیں۔ اسی حوالے سے اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنفی مساوات کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا۔ 74 سالہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں وہ ایک پلے کارڈ پکڑے نظر آئے۔ پلے کارڈ پر تحریر ہے موت کے بعد میری جائیداد میرے بیٹے اور بیٹی میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
T 2449 - #WeAreEqual .. and #genderequality ... the picture says it all !! pic.twitter.com/QSAsmVx0Jt
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 1, 2017
امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں جبکہ ان کی بیٹی شویتا بچن نندا پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن بااختیار خواتین اور ان کے حقوق کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ ان کی گزشتہ سال ریلیز فلم 'پنک' بھی اسی موضوع پر مبنی تھی۔
T 2450 - “ Excellence is to do a common thing in an uncommon way. ”~
उत्कर्ष : एक साधारण चीज़ को असाधारण तरीके से करना @TheSarkar3 jaise .. pic.twitter.com/XZw1dDf00H
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 2, 2017
انہوں نے گزشتہ سال اپنی پوتی نیویا اور نواسی آرادھیا کے نام ایک خط بھی شائع کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا میری پیاری نیویا اور آرداھیا آپ دونوں کے نازک کندھوں پر نہایت بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے۔ اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو امیتابھ بچن اس وقت اپنی فلم 'سرکار 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں