جوتے چور تھانے کی مسجد میں بھی سرگرم ہو گئے

 جوتے چور تھانے کی مسجد میں بھی سرگرم ہو گئے

شاہدرہ: جوتا چور نے تھانے کی مسجد کو بھی نا چھوڑا۔ ٹریفک وارڈن کا نیا جوتا لے اڑا۔ تھ نہ شاہدرہ کے اندر واقع مسجد میں ٹریفک وارڈن جوتے سے محروم ہو گیا۔

شاہدرہ ٹریفک سیکڑ کا یقعوب نامی وارڈن باہر کی مساجد میں سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے تھانہ کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے گیا واپسی پہ نئے جوتے غائب دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ باہر کی مساجد میں تو روز شہریوں کے جوتے چرا لیے جاتے لیکن تھانے کے اندر سے جوتے چوری ہونا تھانہ کی سیکورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے.

وارڈن نے جوتے بہت تلاش کیے لیکن نا چور کا سراغ ملا نہ جوتوں کا البتہ ایک سبق ضررو ملا کہ مسجد میں بھی جوتوں کی حفاظت خود کرنا پڑے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں