دنیائے فیشن کی چند ایسی اصطلاحات جن کا مطلب آپ نہیں جانتے!

دنیائے فیشن کی چند ایسی اصطلاحات جن کا مطلب آپ نہیں جانتے!

لاہور:فیشن کی دنیابہت پر کشش اور خوابی سی ہے جہاں دن اور رات کا کوئی پتہ نہیں چلتا۔دِ کھنے میں تو چیزیں بہت عام فہم اور آسان لگتی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کی محنت ہوتی ہے جس کے بعد آپ فیشن شوز اور ریمپ واکس دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔فیشن کی دنیا میں چند ایسی اصطلاحات بھی استعمال کی جاتی ہیں جو اب شاید عام الفاظ ہی بن چکے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو ان کا مطلب معلوم نہیں ہو گا۔
COUTURE


لفظ coutureفرانسیسی زبان کا لفظ ہے اور یہ اصل میں Haute Coutureسے نکلا ہے جس کا مطلب ہے ہاتھ سے بنا ہوا ایسا لباس جو صرف اسی بنانے والے کی خاصیت تھی اور کوئی ویسا لباس تیار نہیں لیکن آج کل صرف Coutureلفظ استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی بھی یہی ہیں کہ ایسی کولیکشن یا ایسے تیار کردہ لباس جو ہر کسی سے مختلف ہوں۔پاکستان میں اس کی مثال Bridal couture weekہے۔
BTS


لفظ بی ٹی ایس بہت سننے میں آیا ہے اور بعض اوقات تو اداکار یا ماڈلز نے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی کئی تصاویر پر بھی لکھا ہوتا ہے BTS۔دراصل یہ Behind the sceneکا اختصار ہے ۔ریمپ پر آنے یا کسی بھی پروگرام کے پیچھے جو تیاریاں اور سرگرمیاں چل رہی ہوتی ہیں جو ناظرین ی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں۔
CSM


یونیورسٹی آف آرٹس لندن میں واقع یہ فیشن سکول دنیائے فیشن کی تعلیم کا گڑھ مانا جاتا ہے۔سنٹرل سینٹ مارٹن نامی یہ سکول فیشن کے لیے بہت سے بڑے نام پیدا کر چکا ہے۔
Capsule Collection


70کی دہائی میں Susie Fauxنامی مشہور زمانہ فیشن ڈزائینر نے یہ نام تجویز کیا اور اس کا مطلب ہے ایسے لباس جو کبھی بھی فیشن سے آﺅٹ نہیں ہو سکتے کوئی بھی زمانہ ہو اُن لباسوں کا رواج ہمیشہ رہتا ہے۔جیسا کہ سکرٹس ،ٹراﺅزرز اور کوٹ وغیرہ۔
Show Notes


یہ آپ کے کسی مضمون کے نوٹس نہیں بلکہ شو نوٹس ہیں جو صرف ان لوگوں کے لیے پیش کیے جاتے ہیں جو اس فیشن شو میں شریک ہوتے ہیں۔یعنی ایسی کولیکشن جو صرف وہاں موجود حاضرین کو دکھانے کے لیے پیش کی جائے۔