کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

سرہ غوڑگا :وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگا میں ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

لوئر کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ ڈران حملہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کیا گیا یا یہ امریکی ڈرون حملہ تھا۔

مصنف کے بارے میں