شردھا کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو پٹاخہ کہہ دیا

ہ شردھا کپور نے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پٹاخہ کہہ دیا

شردھا کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو پٹاخہ کہہ دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں کم وقت میں خوب کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ شردھا کپور نے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پٹاخہ کہہ دیا۔بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں کہ ان کے ایک پرستارنے اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے کسی ایک لفظ کے چناؤ کا کہا۔ شردھا کپورجس انداز سے دوسرے سوالوں کے جواب بڑی تیزی سے دے رہی تھیں بالکل ایسے ہی انہوں نے اس سوال کا بھی جواب دے کرلاجواب کردیا۔

اداکارہ شردھا کپورنے بغیرہچکچائے اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے لفظ پٹاخہ استعمال کیا اورکہا کہ وہ ایک پٹاخے کی طرح ہیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے لئے لفظ پٹاخہ کے انتخاب پرردعمل کا انتظارکیا جارہا ہے۔