فیس بک کا خودکشی کے واقعات کو روکنے کا منصوبہ

فیس بک کا خودکشی کے واقعات کو روکنے کا منصوبہ

کیلیفورنیا: فیس بک نے اپنے ٹولز کو اپڈیٹ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔


خودکشی کے اقدامات کو روکنے والے اس ٹول کو فیس بک پوسٹز،لائیواسٹریمنگ فیچرز اورمیسینجر سروسز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ فیس بک نیوز روم پر جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خودکشی کے رجحانات اور خودکشی کی خواہش رکھنے والے صارف کی جگہ کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے گی۔ فیس بک نے ایلگورتھم نظام تیار کیا ہے، جو فیس بک کے کسی صارف اور ان کے دوستوں کی جانب کیے گئے تبصروں اورتجزیوں کی روشنی میں اس شخص کی نشاندہی کرے گا جس متعلق خدشہ ہو کے وہ ممکنہ طور پر خودکشی کرے گا۔

فیس بک پہلے ہی اپنی لائیو سٹریمنگ کے دوران جارحانہ مواد کو مانیٹر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔ فیس بک کے مطابق لائیو سٹریمنگ وڈیو سے متعلق ٹولز کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے وڈیو دیکھنے والا صارف براہ راست وڈیو نشر کرنے والے شخص تک رسائی حاصل کر سکے گا جب کہ وڈیو کی رپورٹ بھی کر پائے گا۔

نیوویب ڈیسک< News Source