اب شادی 75 ہزار میں ہوگی

پشاور: خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تیار کرلیا گیا، جسے آج اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اب شادی 75 ہزار میں ہوگی

پشاور: خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تیار کرلیا گیا، جسے آج اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں جہیز پر پابندی لگانے کا بل تیار کرلیا گیا ہے آج اسمبلی اجلاس میں بل پیش ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ بل میں جہیز پر مجبور کرنے پر دو ماہ قید اور تین لاکھ جرمانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ جہیز کی مد میں نقد رقم یا دیگر لوازمات پر کارروائی ہوگی۔

بل کے مطابق دلہن کو صرف دس ہزار روپے تک تحائف دیے جاسکیں گے، ولیمہ اور دیگر اخراجات پچھتر ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے، بارات اور نکاح کے وقت کھانا دینے پر پابندی ، صرف مشروبات کی اجازت ہوگی۔بل کے متن میں ولیمہ میں چاول، گریوی اور میٹھا کے علاوہ دیگر ایشیاء پکانے پر پابندی عا ئد ہوگی