ملتان کے نوجوان نے ویٹر روبوٹ بنا لیا

ملتان کے نوجوان نے ویٹر روبوٹ بنا لیا

ملتان :اب ملتان کے  مقامی پیزا کے ایک ریستوران میں آپ کا آرڈر روبوٹ ویٹرآپ تک پہنچائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایس پی چوک پر واقع ایک پیزا ریستوران کے لیے نسٹ یونیورسٹی کے طالب علم سید اسامہ عزیر نے روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ متعارف کرائے جانے سے پہلے روبوٹ کی مشقیں بھی کروائی گئیں ۔

اس دوران روبوٹ بار بار ٹرے ہاتھ میں پکڑے چلتا ہوا میزوں کے قریب پہنچتا رہا ۔ روبوٹ تیار کرنے والے انجینئر اسامہ کا کہنا ہے کہ اس نے 8 ماہ کی محنت سے روبوٹ تیار کیا ہے ۔ روبوٹ کسٹمر سے آرڈر لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ روبوٹس سے مختلف قسم کے کام لینے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ تاہم ملتان کے نوجوان نے روبوٹ  بنا کر ثابت کر دیاہے کہ پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔

ملتان کے نوجوان کی اس کو شش کو  شہریوں نے بڑی سراہا ہے ۔