پی ایس ایل ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت ، ملزم گرفتار

پی ایس ایل ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت ، ملزم گرفتار

لاہور: جب سے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کااعلان اور ٹکٹوں کی فروخت شرو ع کی ہے ۔
بلیک مارکیٹ مافیا سرگرم ہو گیاہے ۔ پی سی بی شہریوں کو سستی ترین ٹکٹ جس کی مالیت 500روپے ہے مختلف بنکوں کی برانچز میں فراہم کر دی ہیں ۔

ان ٹکٹوں کو خریدنے والوں کو ٹکٹ مل ہی نہیں رہے ۔مگر دوسری جانب ایسے بھی ہیں جن کے پا س متعدد ٹکٹس ہیں ۔
آج لاہور سائبر کرائم سرکل نے فیس بک پر 500روپے والے ٹکٹس کی غیر قانونی اور بلیک میں فروخت کرنے والے شہری عمر وقاص کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ملزم 500روپے والی ٹکٹ 3000روپے میں فروخت کے لیے فیس بک کے ذریعے بیچنے میں مصروف تھا ۔ ملزم سے ابتدائی طورپر چا رٹکٹیں برآمد کرلیں گئی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔