ترکی میں تاریخی نوادرات کی انٹر نیٹ سے نیلامی

ترکی میں تاریخی نوادرات کی انٹر نیٹ سے نیلامی

انقرہ: ترکی میں براہ راست نشریات کے امکانات کے ساتھ ساتھ تاریخی نوادرات کی نیلامی انٹر نیٹ سے ہو گی۔

نوجوان انٹرپرائزر نے کھلی نیلامی کو سوشل میڈیا سے کرنا شروع کر دیا ہے اور ترکی کے مختلف علاقوں سے آنے والی قدیم اشیاء کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک بھر میں فروخت کر رہا ہے۔یہ انٹر نیٹ نیلامی اس قدر مقبول ہوئی ہے کہ اب اس کو بیرون ملک تک وسیع کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

انٹر نیٹ نیلامی مروج طریقے سے زیادہ مرکز توجہ بن رہی ہے اور اس نیلامی کے لئے صرف 2 سیل فونوں اور ایک سرچ لائٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس انٹر نیٹ نیلامی سے دلچسپی لینے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اس میں 20 لیرا کے کپ سے لے کر ہزاروں لیرا مالیت کے تاریخی نوادرات تک کی خرید ممکن ہے۔

نیلامی کے دوران خریدنے والا پیغام لکھ کر تفصیلات معلوم کر سکتا ہے۔خریدی گئی اشیاء کو کارگو کے ذریعے مالک تک پہنچایا جاتا ہے اور رسید بھی الیکٹرانک شکل میں دی جاتی ہے۔نوجوان انٹرپرائزر نے کہا ہے کہ اس طرح عالمی سطح پر بولی دینے والا کوئی نہیں ہے کیوں نہ اسے سب سے پہلے ہم کریں۔

مصنف کے بارے میں