فلپائن: منشیات کے سمگلروں کیلئے سزائے موت کی حمایت

فلپائن: منشیات کے سمگلروں کیلئے سزائے موت کی حمایت

 منیلا: فلپائنی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کیلئے سزائے موت کی حمایت کر دی ہے۔ یہ متنازعہ قانون منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے صدر راڈریگو ڈوئیرٹے کی مہم کا حصہ ہے۔

اس قانون کے تحت منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر 9 سال عمر کے بچوں کو بھی بالغ افراد جیسی سزائیں دی جا سکیں گی۔ قانون کی ایوان زیریں کے ارکان کی طرف سے حمایت کے بعد اس کی منظوری میں ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

ایوان زیریں میں اس قانون پر دو خواندگیاں ہو چکی ہیں جبکہ تیسری اور آخری خواندگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں