مہیش بھٹ کو 50 لاکھ بھتہ اور عالیہ کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

مہیش بھٹ کو 50 لاکھ بھتہ اور عالیہ کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

ممبئی : بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ کو دھمکی آمیز فون کال کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔


مذکورہ شخص نے مہیش بھٹ کو فون کر کے 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا موصول ہوئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پر ان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اہلیہ سونی رازداں کا قتل کردیا جائے گا۔

مہیش بھٹ نے جوہو کے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کروائی، جس کے بعد پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہوگئی ہے۔ مہیش بھٹ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source