سابق مصری صدر کو بری کر دیا گیا

سابق مصری صدر کو بری کر دیا گیا

قاہرہ : مصری عدالت نے سابق صدرحسنی مبارک کو2011 میں مظاہرین کو قتل کرنے کے الزام میں ہونے والی عمر قید کی سزا سے بری قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپیل کورٹ نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو 2011 میں عرب بہار کے دوران مظاہرین کو قتل کرانے کے الزام سے بری قرار دے دیا ہے۔

سماعت کے بعد جج احمد عبدالقوی نے قرار دیا کہ 2011 میں ہونے والے مظاہرین کے قتل میں حسنی مبارک کسی طور ملوث نہیں پائے گئے اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔

عدالت کی جانب سے مظاہروں کے دوران مرنے والے افراد کے لواحقین کی کیس دوبارہ کھولنے کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں جس کے بعد مدعیوں کے پاس اپیل کا کوئی حق باقی نہیں بچا۔

مظاہرین کے قتل کے الزام میں ملوث ہونے کے الزام سے بری قرار دیے جانے پر حسنی مبارک کی عمر قید کی سزا بھی ختم ہوگئی ہے ۔