سلمان خان نے فلم ”ڈانس“ کےلئے خصوصی ٹریننگ شروع کر دی

سلمان خان نے فلم ”ڈانس“ کےلئے خصوصی ٹریننگ شروع کر دی

ممبئی: بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈیسوزا کی فلم ”ڈانس“ کےلئے ٹریننگ شروع کر دی۔ سلمان فلم میںاپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں۔
فلم کے حوالے سے ریمو ڈیسوزا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو فلم میں اچھا ڈانسر بننے کے لئے اپنا وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ فلم میں انہیں ڈانس کے مشکل سٹیپس نہیں دیئے گئے ، صرف بنیادی سٹیپس کے لئے میری ٹیم انہیں ٹریننگ دے رہی ہے اور ان کی ڈائیٹ اور ایکسرسائز ورک آﺅٹ کا بھی جائزہ لے رہے ہےں۔
فلم میں سلمان خان 13 سالہ لڑکی کے باپ کا کردار اداکریں گے۔ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں