پی ایس ایل تھری:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل تھری:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: psl 3 peshawar zalmi quetta gladiator پی ایس ایل تھری پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈئیٹر

شارجہ : پی ایس ایل تھری کے دسویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہگلیڈی ایٹر ز کو  پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے دسویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہگلیڈی ایٹر ز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جانب سے شین واٹسن نے 32 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

روسو نے 37 اور سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ، محمد نواز اور انور علی 3-3 رنز بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا ، کامران اکمل 10 ، ڈیرن سمتھ 23 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈیرن سیمی نے اختتامی اوور میں دھواں دار بیٹنگ سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، تمیم اقبال 36 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جوکہ انور علی کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوئے۔