روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں، پیوٹن

روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں، پیوٹن

ماسکو: روس نے امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ دنیا کے ہر کونے میں پہنچنے والے سپر سانک میزائل سمیت مختلف ہتھیار ظاہر کر دیے۔ نئے صدارتی انتخاب سے قبل صدر پیوٹن نے آخری صدارتی خطاب میں کہا کہ روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں اور ایسے جوہری ہتھیار تیار کئے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس ایسے ڈرون بھی تیار کر رہا ہے جنہیں آبدوز سے چھوڑا جا سکے گا۔ یہ ڈرون جوہری حملہ بھی کر سکیں گے۔ روس کے اس نئے ہتھیار کو یورپ اور ایشیا میں جال کی طرح بچھے ہوئے امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکتا ہے۔

پیوٹن نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فوجی طاقت کو دنیا میں امن لانے کے لیے بڑھایا ہے۔ اگر کوئی روس کے خلاف جوہری ہتھیار نکالے گا تو روس دوگنی طاقت سے اس کا جواب دے گا۔ پیوٹن نے روسی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے دو گھنٹے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: دمشق: غوطہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی

ادھر روسی صدر کے بیان پر امریکی محکمہ دفاع نے ردعمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ولادی میر پیوٹن کے بیانات سے حیران نہیں ہیں۔ ہائپر سونک میزائل ہو یا کوئی اور ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں